اداکارہ صبا ء قمرنے بھی پولیس آفیسرکے یونیفارم میں تصویر شیئر کر دی

نئے پراجیکٹ کا ٹائٹل سیریل کلر ہے جسے معروف ڈرامہ نگار عمیرہ احمد نے لکھا ہے‘اداکارہ

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 14:21

اداکارہ صبا ء قمرنے بھی پولیس آفیسرکے یونیفارم میں تصویر شیئر کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) پاکستان کی نامور اداکارہ صبا ء قمر اپنے آنے والے نئے پراجیکٹ میں پولیس آفیسر کے روپ میں نظر آئیں گی۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں پنجاب پولیس کے یونیفارم میں دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اپنے نئے کردار کے حوالے سے بتایا کہ ان کے نئے پراجیکٹ کا ٹائٹل سیریل کلر ہے جسے معروف ڈرامہ نگار عمیرہ احمد نے لکھا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ڈرامہ مات جیسے پراجیکٹ کرنے بعد وہ رائٹر عمیرہ احمد کو انکار نہیں کرسکتی تھیں۔اس سے قبل اداکارہ سونیا حسین نے اپنے مداحوں کو نئے آنے والے پروجیکٹ میں اپنے کردار سے متعلق بتاتے ہوئے پہلی جھلک شیئرکی تھی ۔

وقت اشاعت : 16/10/2021 - 14:21:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :