استاد نصرت فتح علی خان کامقبرہ بنوارہے ہیں،کاریگرچنیوٹ سے بلوائے ،راحت فتح

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 14:21

استاد نصرت فتح علی خان کامقبرہ بنوارہے ہیں،کاریگرچنیوٹ سے بلوائے ،راحت ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب، پنجاب آرٹس کونسل فیصل آباد ڈویژن اور صوفی ازم کے اشتراک سے استاد نصرت فتح علی خان کی 73ویں سالگرہ منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کالونیزوثقافت خیال کاسترو تھے انہوں نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر زاہد اقبال،حاجی محمد اقبال نقیبی،میاں بشیر احمد اعجاز،رحیم داد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد حیات ودیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر میڈیا سے ٹیلیفونک گفتگو میں گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا میں اور میرے خاندان کے لوگ خان صاحب کے مقبرے کو بنوا رہے ہیں۔انہوں نے کہا نصرت فتح علی خان ہمارے پورے خاندان کے سر کا تاج ہیں، مقبرے کی تعمیر کے لئے چنیوٹ سے کاریگر بلوائے ہیں۔

متعلقہ ستارے‎ :

Nusrat Fateh Ali Khan

نصرت فتح علی خان

Nusrat Fateh Ali Khan

وقت اشاعت : 16/10/2021 - 14:21:46

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments