ماہرہ خان کی پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل کے ہمراہ تصویر وائرل

ٹیلی فلم میں لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کے کیریئر میں پیش آنے والے مسائل اور کامیابیوں کو دکھاتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا

پیر 18 اکتوبر 2021 16:46

ماہرہ خان کی پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل کے ہمراہ تصویر وائرل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) معروف اداکارہ ماہرہ خان کی پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہوگئی ۔نگار جوہر کی زندگی پر بنائی جانے والی ٹیلی فلم ’ایک ہے نگار‘ کا آفیشل ٹریلر کچھ روز قبل جاری کیا گیا ہے جس میں ماہرہ خان نگار جوہر کے کردار میں دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

فلم کا ٹریلر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے یوٹیوب چینل پر 16 اکتوبر کو شیئر کیا جس میں ماہرہ سمیت اداکار بلال اشرف و دیگر دکھائی دیے۔ٹیلی فلم میں لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کے کیرئیر میں پیش آنے والے مسائل اور کامیابیوں کو دکھاتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ٹیلی فلم کو نینا کاشف اور ماہرہ خان کی پروڈکشن کمپنی سلفری فلمز کے بینر تلے 23 اکتوبر کو نجی ٹی وی پر ریلیز کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 18/10/2021 - 16:46:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :