پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ،شان شاہد، عمران خان کے دفاع میں سامنے آگئے

خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں ،عالمی سطح پر ان کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے، اداکار

پیر 18 اکتوبر 2021 18:40

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ،شان شاہد، عمران خان کے دفاع میں سامنے آگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا دفاع کرنے میدان میں آگئے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹر صارف نے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف ایک طنزیہ پوسٹ شیئر کی۔اس پوسٹ کو دیکھتے ہی فلم اسٹار شان شاہد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور وہ وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دینے میدان میں آگئے۔شان شاہد نے عمران خان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں کیونکہ عالمی سطح پر ان کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

وقت اشاعت : 18/10/2021 - 18:40:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :