مزید دو خانز بی جے پی کی ہِٹ لسٹ پر ہیں، کمال راشد خان

پیر 18 اکتوبر 2021 18:40

مزید دو خانز بی جے پی کی ہِٹ لسٹ پر ہیں، کمال راشد خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) بھارتی اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ رخ خان کے بعد اب عامر خان اور سلمان خان بی جے پی کی ہِٹ لسٹ پر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ میرے ذرائع کا بتانا ہے کہ مزید 2خان ستارے بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہٹ لسٹ میں ہیں۔کمال راشد خان نے کہاکہ وہ ستارے بی جے پی کا اگلا ہدف ہوسکتے ہیں جن پر پہلے ہی کچھ کیسز ہیں۔انہوں نے یہ بھی دعوی کردیا کہ یہ خانز جلد ہی جیل بھی جاسکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 18/10/2021 - 18:40:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :