سیکیورٹی خدشات پرآریان خان کو خصوصی بیرک میں منتقل کردیا گیا

پیر 18 اکتوبر 2021 21:10

سیکیورٹی خدشات پرآریان خان کو خصوصی بیرک میں منتقل کردیا گیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2021ء) بال ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر خصوصی بیرک میں منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں انہیں اپنے والدین شاہ رخ خان اور گوری خان سے بھی ملاقات نہیں کرنے دی جارہی ہے۔ایشیائ نیٹ نیوز کے مطابق 14 اکتوبر کو انہیں جیل کے قرنطینہ سیل سے نکال کر عام وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا، تا ہم اب اطلاعات ہیں کہ انہیں سیکیورٹی خدشات پر خصوصی بیرک میں منتقل کردیا گیا ہے۔

جہاں انہیں اپنے والدین شاہ رخ اور گوری خان سے بھی ملنے نہیں دیا جا رہا۔ مختلف مواقعوں پر ضمانت نہ ہونے کے باوجود اسٹار کڈ ا?ریان کو 20 اکتوبر کو ضمانت ملنے کی امید ہے۔ رپورٹ کے مطابق ناز و نعم میں پلے بڑھے اسٹار کڈ ا?ریان خان جیل میں اپنی زندگی کے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں اور انہیں جیل کے ماحول سے مانوس ہونے میں کافی دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے 2 اکتوبر کو ممبئی سے گووا جانے والے ایک بحری جہاز پر چھاپہ مارکر منشیات برا?مد کی تھی۔ اس جہاز پر شاہ رخ خان کے بیٹے ا?ریان خان بھی موجود تھے جنہیں پوچھ تاچھ کے بعد چھاپے کے اگلے روز یعنی 3 اکتوبر کو گرفتار کیا گیاتھا۔ ا?ریان خان اس وقت ممبئی کی ا?رتھر روڈ جیل میں ہیں۔ این سی بی کی جانب سے کروز پارٹی منشیات کیس میں اب تک 18 مرد اور2 خواتین سمیت 20 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ تمام گرفتار ملزمان کو دیگر قیدیوں سے الگ بیرکوں میں رکھا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 18/10/2021 - 21:10:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :