فلمسازمیاں خلیل کی نئی پنجابی فلم’’ ظفری بدمعاش‘‘کی کاغذی تیاریاں مکمل

میوزک پر کام جاری ،میوزک مکمل ہوتے ہی با ضابطہ طور عکسبندی کا آغازکردیا جاے گا

بدھ 20 اکتوبر 2021 17:26

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) فلمسازمیاں خلیل کی نئی پنجابی فلم’’ ظفری بدمعاش‘‘کی کاغذی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،میوزک پر کام جاری ہے ،میوزک مکمل ہوتے ہی با ضابطہ طور عکسبندی کا آغازکردیا جاے گا ۔

(جاری ہے)

مذکورہ فلم کے مرکزی کردارمیں حیدرسلطان اور حیدر راج ملتانی زندگی کے انوکھے رول میں پرد ہ سکرین پر نظر آئیں گے،فلم ساز میاں خلیل نے بتایا کہ میوزک مکمل ہوتے ہی باضابطہ طور پر مذکورہ فلم کی عکس بندی کا آغاز کر دیا جائے گا ۔

فلم’’ ظفری بدمعاش‘‘ کے رول میںراج ملتانی کے صاحبزادے حیدر راج ملتانی بھی زندگی کے انوکھے رول میں نظر آئیں گے دیگر کاسٹ فائنل کی جارہی ہے،فلم کے ہدایت کار وحید اعوان ،میوزک اشفاق علی، شاعر الطاف باجوہ جبکہ گلوکارہ نصیبولال ہیں۔
وقت اشاعت : 20/10/2021 - 17:26:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :