پاکستان کے معروف غزل کے گائیک استاد شفیع وارثی کے اسٹوڈیو میں رات گئے آگ لگ گئی ، لاکھوں روپے مالیت کا گلوکاری کا ساز و سامان سمیت قیمتی سامان جل کر خاکستر

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:42

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) پاکستان کے معروف غزل کے گائیک استاد شفیع وارثی کے اسٹوڈیو میں رات گئے آگ لگ گئی استاد شفیع وارثی کا اسٹوڈیو شہر کے مین علاقہ حیدرچوک پر قائم صدف منزل کے دوسری منزل پر قائم تھا آگ لگنے سے اسٹوڈیوں میں لاکھوں روپے مالیت کا گلوکاری کا ساز و سامان سمیت قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا اطلاع ملتے ہی فائربرگیڈ کی گاڑی پہنچ گئی اور آگ پر قابو پالیا آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہیں
وقت اشاعت : 20/10/2021 - 23:42:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :