شاہ رخ خان کی جیل میں اپنے بیٹے آریان سے ملاقات، ویڈیو وائرل

جمعرات 21 اکتوبر 2021 11:36

شاہ رخ خان کی جیل میں اپنے بیٹے آریان سے ملاقات، ویڈیو وائرل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے جمعرات کی صبح ممبئی کی آرتھر جیل میں اپنے بیٹے آریان خان سے ملاقات کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے جمعرات کی صبح اپنے بیٹے آریان خان سے ملاقات کے لیے ممبئی کی آرتھر روڈ جیل کا دورہ کیا، آریان کی ضمانت کی درخواست گزشتہ روز این ڈی پی ایس کی ایک خصوصی عدالت نے مسترد کردی تھی۔

این ڈی پی ایس کی خصوصی عدالت کی جانب سے درخواستِ ضمانت مسترد ہونے کے بعد اب آریان خان کے وکیل نے ضمانت کے لیے ممبئی کی ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا یاد رہے کہ آریان خان 8 اکتوبر سے ممبئی کی آرتھر جیل میں ہیں۔بھارت کے انسدادِ منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے ممبئی کے ساحل پر 3 اکتوبر کو ایک کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپہ مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 21/10/2021 - 11:36:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :