اداکار سدھارتھ شکلا اور ان کی قریبی ساتھی شہناز گِل کا آخری گانا ریلیز ہوگیا

گانے میں شہناز گِل کی چند اضافی ویڈیو کلپس شامل کرکے ٹریک کا دورانیہ بڑھایا گیا

جمعرات 21 اکتوبر 2021 11:36

اداکار سدھارتھ شکلا اور ان کی قریبی ساتھی شہناز گِل کا آخری گانا ریلیز ہوگیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) دل کا دورہ پڑنے سے اچانک دنیا چھوڑ دینے والے بھارتی اداکار سدھارتھ شٴْکلا اور ان کی قریبی ساتھی شہناز گِل کا آخری گانا ’ہیبٹ (عادت) ریلیز ہوگیا۔بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا اور اٴْن کی گرل فرینڈ شہناز گِل کا یہ گانا صرف 18 گھنٹے پہلے ہی ریلیز کیا گیا ہے جسے اب تک 3 ملین سے زائد افراد سٴْن چکے ہیں۔

سدناز کے آخری گانے کو فوٹیج سے منفرد طور پر ایڈٹ کیا گیا ہے، گانے کو ایک ساحل سمندر پر شوٹ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے میں شہناز گِل کی کچھ اضافی فوٹیج شامل کی گئی ہیں جس میں اٴْنہیں سدھارتھ کو یاد کرتے ہوئے دِکھایا گیا ہے۔گانے میں شہناز گِل کی چند اضافی ویڈیو کلپس شامل کرکے ٹریک کا دورانیہ بڑھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سدھارتھ شکلا اور شہناز گِل کے اس آخری گانے کو ’آرکو‘ نے لکھا ہے جبکہ بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال نے گایا ہے۔

گانے کا عنوان ’ادھورا‘ رکھا گیا تھا جس پر سدناز کے مداحوں کی جانب سے شدید برہمی کا اظہار کیا گیا تھا تاہم گانے کا عنوان تبدیل کرکے ’ہیبٹ (عادت)‘ کردیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 2 ستمبر کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا دٴْنیا سے رخصت ہوگئے تھے جس کے بعد سے اٴْن کی گرل فرینڈ شہناز گِل شدید صدمے میں تھیں۔
وقت اشاعت : 21/10/2021 - 11:36:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :