جیت مرزا کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد 30لاکھ ہوگئی

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے، رپورٹ

جمعرات 21 اکتوبر 2021 12:20

جیت مرزا کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد 30لاکھ ہوگئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) پاکستان کی ٹاپ ماڈل، ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا کے ٹک ٹاک کے بعد انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد 30لاکھ ہوگئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جنت مرزا کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 3 ملین (30 لاکھ )صارفین نے فالو کرلیا ہے۔مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے بعد جنت مرزا انسٹاگرام پر بھی لاکھوں لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

کامیابی کے اس موقع پر جنت مرزا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکانٹ پر اپنے تین ملین فالوورز کے لیے خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔جنت مرزا نے انسٹاگرام پر اپنی دو نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ ہمیشہ کی طرح بیحد خوبصورت لگ رہی ہیں۔ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ تقریبا 3 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے لکھا کہ اس وقت تک دھوپ کو محسوس کریں، جب تک دوسروں کو اس کا احساس ہو،جنت مرزا نے صرف 13 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی یہ نئی تصاویر شیئر کی ہیں جس پر اب تک ایک لاکھ سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ صارفین کمنٹس کرتے ہوئے ٹک ٹاک اسٹار کو 3 ملین فالوورز کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ 16 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں۔پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔
وقت اشاعت : 21/10/2021 - 12:20:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :