اسٹیج ڈرامہ ’’اکھیاں ملا ڈھولا‘‘22اکتوبرکومیلوڈی تھیٹر میں پیش کیا جائیگا

اسٹیج ڈرامہ کامیڈی،میوزیکل سے بھرپور،عوام کے غمگین چہروں پرہنسی لانا چاہتا ہوں،پروڈیوسرفیصل احمد

جمعرات 21 اکتوبر 2021 12:20

اسٹیج ڈرامہ ’’اکھیاں ملا ڈھولا‘‘22اکتوبرکومیلوڈی تھیٹر میں پیش کیا جائیگا
خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) پروڈیوسرفیصل احمدکا نیا فل مزاحیہ میوزیکل اسٹیج ڈرامہ’’اکھیاں ملا ڈھولا‘‘22اکتوبربروزجمعة المبارک کومیلوڈی تھیٹر میں پیش کیا جائے گا ،اسٹیج ڈرامے کی کاسٹ میں اداکارہ نورشاہ،کشش ملک سمیت دیگر فنکارشامل ہیں،اس کھیل کے چیف آرگنائزرعلی جانی ہیں،جبکہ پروڈیوسرفیصل احمداورعظیم چٹا ہیں،نئے فل مزاحیہ میوزیکل اسٹیج ڈرامے ’’اکھیاں ملا ڈھولا‘‘کے پروڈیوسرفیصل احمدنے ایک ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ یہ اسٹیج ڈرامہ فل کامیڈی اورمیوزیکل ڈانس پرفارمنس سے بھرپورہے،جس میں تمام فنکاروں نے بہترین پرفارمنس دی ہے،انہوں نے کہا کہ عوام کی پرزورفرمائش اوردلچسپی کومدنظررکھتے ہوئے خانیوال کے میلوڈی تھیٹرمیں اسٹیج ڈرامہ’’اکھیاں ملا ڈھولا‘‘پیش کیا جارہا ہے،جس میں معروف اورنامورفنکارحصہ لے رہے ہیں،پروڈیوسرفیصل احمدنے بتایا کہ وہ ہمیشہ سے عوام کو تفریح مہیا کرنے کے لئے اچھے اسٹیج ڈرامے پیش کرتے آرہے ہیں اس اسٹیج ڈرامے میں بھی فنکاروں نے اپنی اپنی پرفارمنس میں دل لگا کر کام کیا ہے جو شائقین کوضروراپنا گرویدہ بنا لیں گے،فیصل احمدنے مزیدکہا کہ عوام کے غمگین چہروں پرہنسی لانا چاہتا ہوں تاکہ عوام ہنس ہنس کرلوٹ پوٹ ہوجائیں۔

وقت اشاعت : 21/10/2021 - 12:20:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :