صبور علی کو علی انصاری کی نئی تصاویر بھاگئیں، تصاویر شیئر کردیں

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی انصاری نے اپنی چند نئی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

(جاری ہے)

علی انصاری نے انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں اداکار کو خاکی اور ہرے رنگ کی شرٹ اور جینز پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں امریکی گلوکار پوپ اسموک کے گانے کے چند اشعار لکھے ہیں۔اداکارہ صبور علی ان تصاویر کو دیکھ کر علی انصاری کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں اور اپنی انسٹااسٹوری پر اِن تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔

وقت اشاعت : 22/10/2021 - 00:05:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :