علی ظفرد بئی ایکسپو2021 میں ملک کی عمدہ نمائندگی دیکھ کر حیران

پاکستان کے پاس پیش کرنے کیلئے بہت کچھ ہے، اب وقت آگیا ہم اور دنیا اپنی پوری صلاحیتوں کا ادراک کریں ، گلوکار

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ دبئی ایکسپو2021 میں پاکستان کی شاندار نمائندگی دیکھ کر حیران ہوں۔علی ظفر نے اپنی انسٹا اسٹوری پر دبئی ایکسپو2021 کے پاکستان پویلین کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایکسپو میں پاکستان کے کلچر اور ثقافت کی رنگا رنگ اور شاندار نمائندگی کی گئی ہے۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ وہ پاکستان کے کلچر اور ورثے کی دبئی ایکسپو2021 کے پاکستان پویلین میں اتنی شاندار نمائندگی دیکھ کر حیران تھے۔

(جاری ہے)

علی ظفر نے اپنی ایک انسٹا پوسٹ میں دبئی ایکسپو2021 سے اپنی کچھ تصویریں بھی شیئر کی ہیں۔انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں دبئی ایکسپو 2021 میں پاکستان کی انتہائی پیشہ ورانہ اور شاندار نمائندگی پر فخر ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو بڑے پیمانے پر غلط فہمی کا شکار ہے، قومی اور عالمی سطح پر اس کی قدر کم ہے۔علی ظفر نے لکھا کہ ہمارے ملک کے پاس پیش کرنے کے لیے بہت کچھ ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ہم اور دنیا اپنی پوری صلاحیتوں کا ادراک کریں اور ہم اپنے ملک کو وہ دیں جس کا یہ حقدار ہے، ہمارے ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے، زندہ باد!
وقت اشاعت : 22/10/2021 - 00:05:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :