صنم سعید کے برائیڈل شوٹ کے چرچے

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید کے برائیڈل شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے شروع ہوگئے۔انسٹاگرام پر صنم سعید نے اپنے نئے برائیڈل شوٹ کی دلکش تصویریں شیئر کی ہیں۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صنم سعید اِسکن رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔صنم سعید کے جوڑے پر سفید رنگ کا کام ہے جبکہ انہوں نے اس جوڑے کے ساتھ گولڈن رنگ کی جیولری کا انتخاب کیا ہے۔ہر دلعزیز اداکارہ صنم سعید ہمیشہ کی طرح اس برائیڈل شوٹ میں بھی بیحد حسین نظر آرہی ہیں۔

وقت اشاعت : 22/10/2021 - 00:05:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :