جسٹن بیبر کی یورپ میوزک ایوارڈز میں سب سے زیادہ نامزدگیاں

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:06

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر نے 2021 کے ایم ٹی وی یورپ میوزک ایوارڈز میں سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کی ہیں ۔جسٹن بیبر کو 2021 کیایم ٹی وی یورپ میوزک ایوارڈ زمیں بشمول بہترین فنکار کی نامزدگی کے کل آٹھ نامزدگیاں ملی ہیں ۔

(جاری ہے)

بہترین پاپ کیٹیگری میں جسٹن بیبر کا مقابلہ ایڈ اور ڈوجا کیٹ سے ہو گا، جس میں بی ٹی ایس ، دعا لیپا ، اور اولیویا روڈریگو بھی شامل ہیں ۔

جسٹن بیبر کے پاس اپنے پیچز ٹریک جس میں ڈینیئل سیزر اور گیوون جلوہ گر ہوئے ہیں ، کے لیے دو کیٹیگریز میں نامزدگی ہے ۔گلوکار کا اس تقریب میں ایڈی شیران ، لیڈی گاگا ، لِل ناس ایکس ، اور دی ویکینڈ کے ساتھ انعام کے لیے مقابلہ ہوگا ، جو ہنگری کے پیپ لازلو بوڈاپسٹ اسپورترینا میں منعقد ہوگی۔ستاروں سے بھرپور تقریب ایم ٹی وی یوکے پر اتوار 14 نومبر کو رات 8 بجے براہ راست نشر ہوگی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/10/2021 - 00:06:34

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments