امریکی اداکارایلیک بالڈون کی فلم کے سیٹ پر نقلی بندوق سےفائرنگ ،ایک خاتون ہلاک، ایک زخمی

جمعہ 22 اکتوبر 2021 12:25

امریکی اداکارایلیک بالڈون  کی فلم کے سیٹ پر نقلی بندوق سےفائرنگ ،ایک خاتون ہلاک، ایک زخمی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2021ء) امریکی اداکارایلیک بالڈون   کی جانب سےفلم کے سیٹ پر نقلی بندوق سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے  نے امریکی پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ  حادثہ نیو میکسیکو میں ایک فلم کے سیٹ پر اُس وقت پیش جب امریکی اداکار ایلک بالڈون نےنقلی بندوق چلائی جس سے حادثا تی  طور پرایک 42 سالہ خاتون  سینما گرافر ہلاک  جبکہ 48 سالہ ڈائریکٹر زخمی ہو گیا ۔

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ جنوب مغربی امریکی ریاست  نیو میکسیکو  میں  فلم راسٹ کے سیٹ پر پیش آیا جہاں اداکارایلیک  بالڈون 19 ویں صدی کے ایک کردار  پر بنائی جانی والی ایک فلم  میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے دونوں افراد کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا جہاں خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئی جبکہ فلم کا ڈائریکٹر  زیر علاج ہے۔ پولیس  کے مطابق واقعے سے متعلق تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 22/10/2021 - 12:25:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :