شان شاہد کا علی عظمت کے بیان پر شدید ردّ عمل

نور جہاں پاکستان میں موسیقی کی پہچان ہیں،ہمیں خود دوسروں سے محبت اور احترام کرنا سیکھنا چاہئے، اداکار

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 11:50

شان شاہد کا علی عظمت کے بیان پر شدید ردّ عمل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) ماضی میں پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے علی عظمت کے میڈم نور جہاں کی ظاہری شخصیت پر دیئے بیان پر شدید ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈم نورجہاں کی حمایت میں لکھا کہ میڈم نور جہاں پاکستان میں موسیقی کی پہچان ہیں۔ شان شاہد نے کہا کہ میڈم نور جہاں کی آواز آج تک ناصرف عام لوگوں میں زندہ ہے بلکہ 1965 کے بعد سے یومِ دفاع کے موقع پر ان کی خدمات کا اعتراف آج تک کیا جاتا ہے۔ شان شاہد نے لکھا کہ ہمیں خود دوسروں سے محبت اور احترام کرنا سیکھنا چاہیے۔

وقت اشاعت : 23/10/2021 - 11:50:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :