اداکارہ ثنا فخر کی والدہ انتقال کرگئیں

’موت زندگی کی مخالف نہیں بلکہ زندگی کا ایک حصہ ہے، اداکارہ

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 11:50

اداکارہ ثنا فخر کی والدہ انتقال کرگئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا فخر کی والدہ انتقال کرگئیں۔ثنا فخر نے انسٹاگرام پر اپنی مرحومہ والدہ کے ہمراہ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں ثنا فخر محبت بھری نظروں سے والدہ کی طرف دیکھ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ثنا فخر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ اٴْن کی والدہ انتقال کرگئی ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’موت زندگی کی مخالف نہیں بلکہ زندگی کا ایک حصہ ہے۔‘اٴْنہوں نے جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ ’امّاں! میں آپ کو بہت یاد کروں گی۔‘ثنا فخر نے اپنی مرحومہ والدہ کی مغفرت کے لیے دٴْعا بھی کی۔اداکارہ کی پوسٹ پر شوبز ستاروں کی بڑی تعداد کی جانب سے اٴْن کی مرحومہ والدہ کی مغفرت کے لیے دٴْعا کی جارہی ہے۔
وقت اشاعت : 23/10/2021 - 11:50:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :