دنیا میں ماں کے رشتے کاکوئی نعم البدل نہیں‘شوبزشخصیات کا ثناء سے والدہ کے انتقال پر اظہارتعزیت

خداکی ذات مرحومہ کے درجات بلند،اہل خانہ کو صبر جمیل دے ‘ سید نور،جاوید شیخ،شان،بابر،ریشم،میرا

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 12:46

دنیا میں ماں کے رشتے کاکوئی نعم البدل نہیں‘شوبزشخصیات کا ثناء سے والدہ کے انتقال پر اظہارتعزیت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) شوبز شخصیات نے اداکارہ ثنافخرسے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

(جاری ہے)

سینئر اداکارجاوید شیخ،سید نور،شان،بابرمحمود،معمررانا،ریشم،شاہدہ منی،میرا، ریما،ندیم بیگ،غلام محی الدین، احسن خان،سلطان حیدر ، احمد سفیان،شبیر جان،نبیل قریشی ،عدنان صدیقی اورہمایوںسعید نے اپنے بیانات میں ثنافخرسے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے دلی رنج و غم کا اظہارکیا ہے ۔

ان شخصیات کا کہنا ہے کہ ماںدنیامیں وہ ہستی ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں،دنیا میں صرف ماں کارشتہ ایسا ہے جوہرلالچ اورغرض سے پاک اور خالص ہوتاہے۔خدا کی ذات آپ کی والدہ کے درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔
وقت اشاعت : 23/10/2021 - 12:46:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :