ریشم نے اہل خانہ کے ہمراہ سالگرہ منائی ،کیک کاٹتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بعض رشتے بڑے انمول ہوتے ہیں ،موجودگی سے محبت اورتحفظ کا احساس ہوتا ہے ‘ اداکارہ

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 12:46

ریشم نے اہل خانہ کے ہمراہ سالگرہ منائی ،کیک کاٹتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) اداکارہ ریشم نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سالگرہ منائی جس کی ویڈیو اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے بھی شیئر کی ہے ۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سالگرہ کی تقریب انتہائی سادگی سے منعقد کی گئی جس میں ریشم صرف اپنے اہل خانہ کے چند افراد کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہے ۔ کیک کاٹنے کے بعد ریشم اپنے ہاتھوں سے سب کو کیک بھی کھلاتی ہیں۔ ریشم کا کہناہے کہ بعض رشتے بڑے انمول ہوتے ہیں جن کی موجودگی سے آپ کو محبت اورتحفظ کا احساس ہوتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ریشم کے بعض دوست بھی ان کی سالگرہ کی مناسبت سے تقریب منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جس میں سب دوستوں کو مدعوکیا جائے گا ۔

وقت اشاعت : 23/10/2021 - 12:46:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :