احترام کی وجہ سے پی ٹی وی کے دروازے پر کوئی دوسری بار ہارن بھی نہیں بجایا جاتاتھا‘روبی انعم

ماضی میں پی ٹی وی پر جس طرح کا کام ہو چکا ہے اب وہ دوبارہ ہونا نا ممکن دکھائی دیتاہے ‘انٹرویو

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 12:46

احترام کی وجہ سے پی ٹی وی کے دروازے پر کوئی دوسری بار ہارن بھی نہیں بجایا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) نامور اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ ایک دور میںپاکستان ٹیلی وژن کااس قدراحترام ہوتاتھاکہ اس کے مرکزی دروازے پر دوسری بار ہارن بھی نہیںبجایا جاتاتھا،مجھے پی ٹی وی کے اندرداخل ہونے کیلئے کئی سال لگ گئے ،ماضی میں پی ٹی وی پر جس طرح کا کام ہو چکا ہے اب وہ دوبارہ ہونا نا ممکن دکھائی دیتاہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میںروبی انعم نے کہا کہ جب میں اپنے بھائی کے ساتھ پی ٹی وی لاہور سنٹرگئی تو اس نے دوسری بار ہارن بجایا تومیںنے اسے سختی سے منع کر دیا اوربتایاکہ اس عمارت کی بڑی عزت و احترام ہے ۔ وہاں آنے والاکوئی بھی شخص دوسری بار ہارن بجانے کی کوشش نہیںکرتاتھا۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی وی نے اس ملک کو بڑے بڑے لیجنڈ دئیے ہیں لیکن بد قسمتی سے ان کی اس طرح قدر نہیں کی گئی جو ان کا مقام تھا۔

متعلقہ ستارے‎ :

rubi anam

روبی انعم

rubi anam

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/10/2021 - 12:46:39

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments