انڈسٹری کو تقویت دینے کیلئے ترکی سمیت دیگر ممالک کے ساتھ جوائنٹ ونچر کرنا چاہیے ‘شاہدہ منی

اس وقت ہماری انڈسٹری کوسرمائے کی اشد ضرورت ہے ،غیر ملکی سرمایہ کاری سے مقامی سرمایہ کاری بھی آئیگی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 12:46

انڈسٹری کو تقویت دینے کیلئے ترکی سمیت دیگر ممالک کے ساتھ جوائنٹ ونچر کرنا چاہیے ‘شاہدہ منی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) ناموراداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منینے کہا ہے کہ ترکی سمیت دیگر ممالک کے ساتھ جوائنٹ ونچر کرنا چاہیے لیکن جس بھی ملک کے ساتھ پراجیکٹ کیا جائے اس میں برابری کے مواقع میسرہونے چاہئیں ،ترکی کے پاس جدید مشینری ہے جس سے ہماستفادہ کر سکتے ہیں،اس طرح کے اقدامات سے پاکستانی فلم انڈسٹری کو بھی تقویت مل سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میںشاہدہ منی نے کہا کہ اس وقت ہماری انڈسٹری کوسرمائے کی اشد ضرورت ہے جوحکومتی سطح یا نجی شعبے سے میسر نہیں آرہا ،ایسے حالات میں ہمارے پاس یہی واحد راستہ ہے کہ ہم جوائنٹ ونچرکی طرف جائیں،جب بیرونی سرمایہ کاری ہو گی تو اس سے مقامی سرمایہ کار بھی راغب ہوں گے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ کسی غیرملکی کے ساتھ مشترکہ سرمایہ کاری ہمیشہ سود مند ہوتی ہے اوراس کے ذریعے دوسرے ملک کی مارکیٹ بھی میسر آتی ہے ۔
وقت اشاعت : 23/10/2021 - 12:46:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :