بعض لوگوںکی کہانی سن کر تو انسان اپنا دکھ اوردردبھول جاتاہے‘سائرہ نسیم

کسی سے منافقت کرتی ہوں اور نہ مجھے ایسے لوگ پسند ہیں ‘ گلوکارہ کی گفتگو

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 12:46

بعض لوگوںکی کہانی سن کر تو انسان اپنا دکھ اوردردبھول جاتاہے‘سائرہ نسیم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء)نامورگلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ ہرانسان کی زندگی کی الگ کہانی ہے ، بعض لوگوںکی کہانی سن کر تو انسان اپنا دکھ اوردردبھول جاتاہے،کسی سے منافقت کرتی ہوں اور نہ مجھے ایسے لوگ پسند ہیں ۔ایک انٹر ویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ زندگی مسلسل جستجو کا نام ہے اور جو اس سے کوتاہی برتے گا وہ کبھی کامیاب نہیںہو سکتا ۔

(جاری ہے)

مسلسل جستجوکے بعد انسان کی زندگی میںوہ لمحہ بھی آتاہے جب اسے پھل مل جاتا ہے اورپھر اسے جستجوکا ساری زندگی معاوضہ ملتا ہے لیکن اس کیلئے شرط یہ ہے کہ جستجونیک نیتی سے کی گئی ہو ۔ انہوںنے کہا کہ ہر انسان کی زندگی میں اچھائی اور برائی کا راستہ ہوتاہے اوروہ جس راستے پر چاہے چل سکتا ہے ،ایسا نہیںہے کہ انسان راستے کی منزل اور اس کے نتائج سے آگاہ نہ ہو ۔انہوںنے کہا کہ انسان کی زندگی میں ایسے لمحے آتے ہیں جب وہ خود احتسابی کرتا ہے اور کئی لوگ برائی کے راستے کوچھوڑکر اچھائی کے راستے پر چل پڑتے ہیں۔
وقت اشاعت : 23/10/2021 - 12:46:39

Rlated Stars :