پاک بھارت میچ ،ساجد حسن ٹیم کیلئے دعا کرنے پہاڑوں کا رخ کرلیا

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 15:49

پاک بھارت میچ ،ساجد حسن ٹیم کیلئے دعا کرنے پہاڑوں کا رخ کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) پاکستان کے سینئر اداکار ساجد حسن نے اتوار کے روز ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کیلئے دعا کرنے کی غرض سے پہاڑوں کا رخ کرلیا۔ساجد حسن نے اپنے ویڈیو پیغام میں تمام پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت ہنزہ میں ہوں اور یہاں پہاڑوں پر پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے مقابلے کیلئے دعا کرنے آیا ہوں۔

(جاری ہے)

اداکار نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کو اتنی بری طرح شکست دے کہ ہم ایک مرتبہ پھر کشمیر کا مسئلہ آگے لے کر آئیں، بہت مزے دار میچ ہے جسے ہمیں کھیل کی طرح ہی لینا چاہیے۔ساجد حسن نے قومی ٹیم سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مقابلے میں جو بھی جیتے اسے مبارکباد دینی چاہیے تاہم ہمیں اپنی ٹیم سے پرامید بھی ہونا چاہیے کہ وہ ایڑھی چوٹی کا زور لگائیں گے۔

متعلقہ ستارے‎ :

Sajid Hasan

ساجد حسن

Sajid Hasan

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/10/2021 - 15:49:29

Your Thoughts and Comments