آریان کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر ٹی وی میزبان وقار ذکا کا شاہ رخ خان کو پاکستان شفٹ ہونے کا مشورہ

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 17:30

آریان کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر ٹی وی میزبان وقار ذکا کا شاہ رخ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) منشیات کیس میں گرفتار شاہ رخ کے بیٹے آریان کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر ٹی وی میزبان وقار ذکا نے بالی وڈ کنگ کو پاکستان شفٹ ہونے کا مشورہ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

وقار ذکا نے اپنی ٹوئٹ میں شاہ رخ خان کو مینشن کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ آپ بھارت چھوڑیں اور فیملی سمیت پاکستان منتقل ہوجائیں۔وقار ذکا نے آریان کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو نریندرمودی کی حکومت آپ کے اہلخانہ کے ساتھ کررہی ہے، میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔اداکار کی جانب سے وقار ذکا کی ٹوئٹ پر کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/10/2021 - 17:30:13

Your Thoughts and Comments