بھارت کی ہار پر اسٹیڈیم میں موجود اکشے کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا

اداکار اکشے کمار کی تصویر کو لے کر پاکستانی سوشل میڈیا پر میمز بنا رہے ہیں

پیر 25 اکتوبر 2021 11:50

بھارت کی ہار پر اسٹیڈیم میں موجود اکشے کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں بھارتی ٹیم کی شکست کو براہ راست دیکھ کر اداکار اکشے کمار کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا۔بالی وڈ کے ’کھلاڑی‘ اکشے کمار کی پاک بھارت میچ دیکھنے کی تصویر خوب وائرل ہوئی ہے جس میں وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی شکست کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی اداکار اکشے کمار کی تصویر کو لے کر مزاحیہ میمز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔اگر میچ کی بات کی جائے تو ’موقع موقع‘ کا راگ الاپنے والے بھارتیوں کو پاکستان نے اس مرتبہ کوئی موقع نہیں دیا۔ پاکستانی باؤلرز اور بلے بازوں نے عمدہ کھیل پیش کر کے بھارتی سورماؤں کو دھول چٹا دی۔بھارت کی جانب سے پاکستان کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف دیا گیا تھا جسے قومی ٹیم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 17 اوورز میں ہی مکمل کر لیا۔
وقت اشاعت : 25/10/2021 - 11:50:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :