اداکارہ وینا ملک کے بچوں کی حوالگی کیس کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی ،اسد خٹک کی بچوں سے ملاقات

ْاسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی اس سے قبل اسد خٹک کی درخواست خارج کی تھی، وینا ملک کی گفتگو

پیر 25 اکتوبر 2021 15:07

اداکارہ وینا ملک کے بچوں کی حوالگی کیس کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی ،اسد خٹک کی بچوں سے ملاقات
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) اداکارہ وینا ملک کے بچوں کی حوالگی کیس کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ، اسد خٹک کی بچوں سے ملاقات بھی کرائی گئی جبکہ ادا کارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی اس سے قبل سابق شوہر کی درخواست خارج کی تھی۔کیس کی سماعت سینئر سول جج راجہ فیصل رشید نے کی اور گواہان کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

وینا ملک اور ان کے سابق شوہر اسد خٹک بھی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ اسد خٹک کی ان کے بچوں سے ملاقات بھی کروائی گئی۔ اداکارہ وینا ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسد خٹک نے دبئی اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسے قبل بھی درخواستیں دی تھیں، اسلام آباد ہائیکورٹ اور دبئی کی عدالت نے بچوں کی تحویل مجھے دی ہے وہ مجھے پیسوں کیلئے بلیک میل کرتا ہے، اسد خٹک کو جب بھی پیسوں کی ضرورت ہو وہ عدالت میں درخواست دے دیتا ہے،عنقریب بچوں اور خواتین سے زیادتی کے حوالے سے ایک این جی او لانچ کررہی ہوں۔
وقت اشاعت : 25/10/2021 - 15:07:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :