پاکستان کی تاریخی فتح کے بعد باکسر عامرخان کی اکشے کمار کے ساتھ ویڈیو وائرل

پیر 25 اکتوبر 2021 21:25

پاکستان کی تاریخی فتح کے بعد باکسر عامرخان کی اکشے کمار کے ساتھ ویڈیو وائرل
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2021ء) برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نیٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے بعد اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کیلئے آئے بھارتی اداکار اکشے کمار کے ساتھ ویڈیو بنا کر شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

عامر خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹا گرام پرٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی کی خوشی میں بھارتی اداکار اکشے کمار کے ساتھ ایک پٴْر مزاح ویڈیو شیئر کی جوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

عامر خان اس ویڈیو میں پاکستان کی جیت پر بہت خوش اور بھارت کو میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بری طرح ہارنے پر اکشے کمار کو تنگ کرتے نظر آئے ۔ واضح رہے کہ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے گزشتہ روز بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنے حریف سے پہلی بار فتح حاصل کی۔
وقت اشاعت : 25/10/2021 - 21:25:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :