پاکستان کی فتح، اہلیہ نے عٴْمر شریف کی تصویر شیئر کردی

پیر 25 اکتوبر 2021 22:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) بھارت کیخلاف ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کی تاریخی فتح کے بعد معروف کامیڈین کنگ عٴْمر شریف کی اہلیہ زرین غزل نے اٴْن کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔زرین غزل نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مرحوم عٴْمر شریف کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں اداکار میچ دیکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں عٴْمر شریف ٹی وی اسکرین کے سامنے کھڑے ہیں اور ٹی وی پر پاکستان کا میچ نشر ہو رہا ہے۔

تصویر میں عٴْمر شریف کو ’جیت‘ کا اشارہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔زرین غزل نے شوہر کی تصویر کے کیپشن میں قومی کرکٹرز کو جیت کی مبارکباد دی۔اٴْنہوں نے کہا کہ ’پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور وہ اس جیت کے مستحق تھے‘۔عٴْمر شریف کی اہلیہ نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی پرفارمنس کی بھی تعریف کی۔
وقت اشاعت : 25/10/2021 - 22:53:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :