قوم کو جشن منانے کی وجہ دینے کیلئے کرکٹ ٹیم کا شکریہ، صنم جنگ

پیر 25 اکتوبر 2021 22:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) پاکستان کی معروف میزبان و اداکارہ صنم جنگ نے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا پوری قوم کو جشن منانے کی وجہ دینے کے لیے شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

صنم جنگ نے انسٹا گرام پر اپنی فیملی کے ساتھ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح پر اپنی فیملی کے ساتھ مل کر بھارت میں موجود کرکٹ کے مداحوں کے لییمشہور گانا’ موقع موقع ‘ گنگناتے ہوئیویڈیو بناکر شیئر کی ہے۔

انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ پاکستان کی ٹیم نے دل جیت لیا، برسوں سے اس لمحے کا انتظار تھا !‘اداکارہ صنم جنگ نے اپنی پوسٹ میں پوری قوم کو جشن منانے کی وجہ دینے کے لیے کرکٹ ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔آخر میں انہوں نے لکھا کہ ’ ہمیں اپنی ٹیم پر فخر ہے !‘۔
وقت اشاعت : 25/10/2021 - 22:53:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :