ایوب کھوسہ کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر انوکھا احتجاج

معروف اداکار نے پٹرول کی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سائیکل چلانا شروع کردی

پیر 25 اکتوبر 2021 23:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) معروف اداکار ایوب کھوسہ نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر انوکھا احتجاج کیا ہے۔معروف اداکار نے پٹرول کی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سائیکل چلانا شروع کردی۔

(جاری ہے)

ایوب کھوسہ نے بطور احتجاج کراچی میں سائیکل چلائی، انہوں نے کہا کہ غریب لوگ مشکل ترین حالات کا سامنا کررہے ہیں۔معروف اداکار نے کہا کہ غریب شہریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج کررہا ہوں۔

وقت اشاعت : 25/10/2021 - 23:20:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :