آریان خان والدین کی شادی کی سالگرہ پر رہائی نہ ملنے پر آب دیدہ

شاہ رخ خان اور گوری خان نے بھی اپنی 30ویں سالگرہ کی تمام تقریبات منسوخ کردیں

منگل 26 اکتوبر 2021 11:49

آریان خان والدین کی شادی کی سالگرہ پر رہائی نہ ملنے پر آب دیدہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان والدین کی شادی کی سالگرہ پر رہائی نہ ملنے پر آب دیدہ ہوگئے۔بالی ووڈ رومانس کنگ شاہ رخ خان کے ہر پروگرام میں ان کے بیٹے آریان خان، بیٹی سوہانا خان اور ابراہم خان موجود ہوتے ہیں البتہ اس بات ان کی شادی کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر آریان خان ان کے ساتھ موجود نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

آریان خان کے وکلا کی جانب سے والدین کی شادی کی سالگرہ کے موقع پر رہائی کے لیے بھی کوششیں کی گئی جو ناکام ثابت ہوئی تاہم اب آریان خان نے خود ہی اس مسئلے کا حل نکالتے ہوئے جیل حکام سے آبدیدہ ہوکر والدین کی شادی کی سالگرہ میں شرکت کی خواہش ظاہر کردی۔آریان خان نے جیل حکام سے گزارش کی کہ وہ 25 اکتوبر کو اپنے والدین کی شادی کی 30ویں سالگرہ میں شرکت نہیں کرسکے لہذا ان کے لیے ویڈیو کال کا بندوبست کیا جائے تاکہ وہ جیل سے ہی اپنے والدین سے ویڈیو کال کے ذریعے ملاقات کرسکیں۔دوسری جانب شاہ رخ خان اور گوری خان نے بھی اپنی 30ویں سالگرہ کی تمام تقریبات منسوخ کردیں اور اپنے بیٹے آریان خان کے جیل میں ہونے کے باعث کسی قسم کی خوشیاں نہیں منائیں۔
وقت اشاعت : 26/10/2021 - 11:49:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :