کترینہ اور اکشے کے گانے’ میرے یارا‘ کی پہلی جھلک جاری

منگل 26 اکتوبر 2021 23:19

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نیاپنی فلم ’ سوریا ونشی ‘ کے گانے ’ میرے یارا ‘ کا ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر کردیا ہے۔کترینہ کیف نے انسٹا گرام پر اپنی نئی فلم کے گانے ’ میرے یارا ‘ کا ٹیزر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔اس گانے کے ٹیزر میں کترینہ کیف کے ہمراہ اداکار اکشے کمار بھی نظر آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے گانے کا ٹیزر ریلیز کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کا یہ گانا معروف بھارتی گلوگار ارجیت سنگھ کی سحر انگیز آواز کے ساتھ کل ریلیز ہوگا۔دوسری جانب اداکار اکشے کمار نے بھی اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر اس گانے کے ٹیزر کو شیئر کیا ہے۔معروف بھارتی ہدایت کار روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں اجے دیوگن اور رنویر سنگھ بھی جلوہ گرہوں گے۔
وقت اشاعت : 26/10/2021 - 23:19:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :