سنیل شیٹی بیٹے کی بالی ووڈ میں انٹری دیکھنے کیلئے پرجوش،پہلی فلم ’ تڑپ ‘ کا ٹیزرشیئر کردیا

جتنی محبت آپ نے مجھے دی ہے اتنی اسے بھی دیں، بالی ووڈ سٹار کی مداحوں سے اپیل

بدھ 27 اکتوبر 2021 18:13

سنیل شیٹی بیٹے کی بالی ووڈ میں انٹری دیکھنے کیلئے پرجوش،پہلی فلم ’ تڑپ ‘ کا ٹیزرشیئر کردیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) معروف بھارتی اداکار سنیل شیٹی اپنے بیٹے آہان شیٹی کی پہلی بالی ووڈ فلم دیکھنے کے لیے بہت بے تاب اور پرجوش نظر آرہے ہیں۔اداکار سنیل شیٹی نے انسٹا گرام پر اپنے بیٹے آہان شیٹی کے بالی ووڈ کیریئر کی پہلی فلم ’ تڑپ ‘ کا ٹیزرشیئر کیا ہے۔انہوں نے اپنے بیٹے کی فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ دنیا کے لیے ان کے دل کی ایک جھلک، انہیں جس چیز سے سب سے زیادہ پیار ہے اس کا ٹیزر جوکہ ریلیز ہونے والی ہے۔

(جاری ہے)

‘اداکار نے اپنے بیٹے آہان کے بارے میں لکھا کہ ’ اپنے بیٹے آہان شیٹی اور اس کی فلم تڑپ کے ٹیزر کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ ‘انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ ’ جتنی محبت آپ نے مجھے دی ہے اتنی اسے بھی دیں۔‘دوسری جانب اداکار سنیل شیٹی کے بیٹے آہان شیٹی جو کہ نئی آنے والی فلم’ تڑپ ‘ سے اپنا بالی ووڈ ڈیبیو کرنے جارہے ہیں ، انہوں نے اپنی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیاہے۔آہان شیٹی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے بالی ووڈکیریئر کی پہلی فلم ’ تڑپ ‘ کا ٹیزر اور پوسٹر شیئر کردیا ہے۔انہوں نے فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ تو آپ اِشانا سے ملنے کے لیے تیار ہیں‘۔
وقت اشاعت : 27/10/2021 - 18:13:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :