شعیب اختر نے توہین آمیز رویے کو بہترین انداز میں سنبھالا، عدنان صدیقی

اگر نعمان نیاز کو شعیب اختر کی رائے سے اتفاق نہیں تو انہیں کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ مہمانوں کی تذلیل کریں، سینئر اداکار

بدھ 27 اکتوبر 2021 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء)سینئر اداکار عدنان صدیقی کا سرکاری ٹی وی چینل پر شعیب اختر کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر کہا ہے کہ شعیب اختر نے توہین آمیز رویے کو بہترین انداز میں سنبھالا۔عدنان صدیقی نے لکھا کہ لائیو شو میں شعیب اختر کی جانب سے دکھائے جانے والے رویے نے مجھے متاثر کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکار نے لکھا کہ ’اس نے اپنے اوپر لگنے والی توہین کو بڑی پختگی اور صبر سے سنبھالا، کوئی اور ہوتا تو آن ایئر اپنے جذبات کھو بیٹھتا لیکن اس بندے نے اپنا وقار برقرار رکھا جو بلاشبہ اچھی پرورش کی نشانی ہے‘۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اسپورٹس پروگرام میں نعمان نیاز کی جانب سے شعیب اختر کے ساتھ ایسے رویے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اگر نعمان نیاز کو شعیب اختر کی رائے سے اتفاق نہیں ہے تو انہیں کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ مہمانوں کی تذلیل کریں۔
وقت اشاعت : 27/10/2021 - 18:30:35