ڈرامہ سیریل ’ خدا اورمحبت 3‘ کا ایک اور نیا ریکارڈ،یوٹیوب پر 2 بلین ویوز حاصل کرلئے

بدھ 27 اکتوبر 2021 18:36

ڈرامہ سیریل ’ خدا اورمحبت 3‘ کا ایک اور نیا ریکارڈ،یوٹیوب پر 2 بلین ویوز حاصل کرلئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) ڈرامہ ’ خدا اور محبت 3‘ نے ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر 2 بلین یعنی 200 کروڑ ویوز حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ڈرامہ سیریل ’ خدا اور محبت‘ کا سیزن 3 ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر 2بلین ویوز حاصل کرنے والا پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی تاریخ کا پہلا ڈرامہ ہے۔

(جاری ہے)

پروڈیوسر عبداللہ کادوانی نیاپنی انسٹا گرام اسٹوری پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کرکیڈرامے کی اس شاندار کامیابی کے بارے میں مداحوں کو بتایا ہے اور اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب اداکار فیروز خان جوکہ اس ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ، انہوں نے بھی عبداللہ کادوانی کی انسٹا اسٹوری کو اپنے انسٹاگرام اکاو?نٹ پر شیئر کرتے ہوئے اس کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔
وقت اشاعت : 27/10/2021 - 18:36:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :