عاطف اسلم نے’کرکٹ کا جشن ‘منانے کیلئے نیا گانا ریلیز کردیا

بدھ 27 اکتوبر 2021 18:41

عاطف اسلم نے’کرکٹ کا جشن ‘منانے کیلئے نیا گانا ریلیز کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نیاپنے نئے گانے ’ کرکٹ کھیڈیے‘کو ریلیز کرکے ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز پر ملک بھرمیں شروع ہونے والے کرکٹ کے جشن کو دوبالا کردیا ہے۔

(جاری ہے)

عاطف اسلم نے یہ گانا کوک اسٹوڈیو کے تعاون سے ریلیز کیا ہے ، اس گانے میں ریپر فارس شفیع اور طلال قریشی کی آوازو ں کو بھی سنا جاسکتاہے۔یہ گانا ریپر فارس شفیع اور طلال قریشی کا کوک اسٹوڈیو کے لیے گایا گیا پہلا گانا ہے جبکہ اس گانے میں پہلی بار عاطف اسلم نے بھی ریپنگ کی ہے۔

وقت اشاعت : 27/10/2021 - 18:41:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :