اکستانی فلم انڈسٹری کی خوبصورت ادکارہ نیئر سلطانہ کی 29ویںبرسی27اکتوبربدھ کو منائی گئی

بدھ 27 اکتوبر 2021 22:29

اکستانی فلم انڈسٹری کی خوبصورت ادکارہ نیئر سلطانہ کی 29ویںبرسی27اکتوبربدھ ..
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کی خوبصورت ادکارہ نیئر سلطانہ کی 29ویںبرسی27اکتوبربدھ کو منائی گئی۔

(جاری ہے)

فلم انڈسٹری پر برسوں راج کرنیو الی بیسویں صدی کی معروف ہیروئین نیئر سلطانہ1937ء کو علی گڑھ میں پیدا ہوئیں انہیں فلموں میں جذباتی اداکاری کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گاانہوں نے معاون اداکارہ کے طور پر اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا لیکن بہت جلدوہ پاکستان فلم انڈسٹری کی صف اوّل کی ہیروئین شمار ہونے لگیں ان کی بطور ہیروئین پہلی فلم ’’ قاتل ‘‘ تھی جو کہ 1955ء میں ریلیز ہوئی جبکہ ان کی آخری فلم ’’ تین یکے تین چھکے ‘‘ تھی جو کہ1991میں ریلیز ہوئی ان کی دیگر قابل ذکر فلموں میں ’’ سہیلی ،سات لاکھ،فرض اور محبت،ماں کے آنسو،گھونگھٹ،اولاد،توحید،تین پھول،یہودی کی لڑکی اور دیگر قابل ذکر ہیں۔

نیئر سلطانہ نے معروف فلمی ہیرو درپن سے شادی کی وہ27اکتوبر1992ء کو کینسر کے موذی مرض کا شکار ہو کر چل بسی تھیں انہیں کراچی میں سپردخاک کیا گیا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 27/10/2021 - 22:29:45

Your Thoughts and Comments