اداکارہ ستارہ بیگ کی ایک سال بعد اسٹیج پر نئے انداز سے انٹری

اداکارہ نے فیصل آباد کے منرو تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ ’’ بگ باس‘‘ میں پرفارمنس سے میلہ لوٹ لیا

جمعرات 28 اکتوبر 2021 11:45

اداکارہ ستارہ بیگ کی ایک سال بعد اسٹیج پر نئے انداز سے انٹری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) نامور اداکارہ ستارہ بیگ کی ایک سال بعد اسٹیج پر نئے انداز سے واپسی ہوئی ہے ، اداکارہ شائقین کی فرمائش پر فیصل آباد کے منرو تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ ’’ بگ باس ‘‘ میں پرفارم کر رہی ہیں جہاں ان کی شاندار رقص پرفارمنس کو بے حد سراہا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

ستارہ بیگ نے کہا کہ کرونا وبا ء کے خوف نے اپنوں کو اپنوں سے دور کر دیا،خدا کا شکر ہے کہ اب حالات معمول پر آ رہے ہیں اور شوبز کی سر گرمیاں بھی بحال ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں میرے کثیر تعداد کی کثیر تعداد ہے اوران کی فرمائش پر اسٹیج ڈرامہ کرنے یہاں آئی ہوں۔تھیٹرز کی بندش کی وجہ سے ستارہ بیگ گزشتہ ایک سال سے گھر پرتھیں اور سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے پرستاروں سے رابطہ میں تھیں۔
وقت اشاعت : 28/10/2021 - 11:45:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :