کترینہ کیف کی شادی کا مقام اور تاریخ سامنے آگئی

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی رواں سال دسمبر کے پہلے ہفتے میں طے پائی ہے

جمعرات 28 اکتوبر 2021 12:25

کترینہ کیف کی شادی کا مقام اور تاریخ سامنے آگئی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) بالی وڈ کی ’باربی ڈول‘ کترینہ کیف کی ان کے قریبی دوست وکی کوشل سے شادی کا مقام اور تاریخ سامنے آگئی ہے۔اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی سے متعلق کئی مرتبہ افواہیں گردش کر کے دم توڑ چکی ہیں تاہم ایک بار پھر اہم خبر سامنے آئی ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں سال کے آخر تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

(جاری ہے)

ای ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال دونوں کی شادی دسمبر کے پہلے ہفتے میں طے پائی ہے اور شادی کے لیے انتخاب کیا گیا ہے جو ریاست راجستھان کے شہر سوائی مادھوپور میں واقع ہے۔اس سے قبل بھی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی جانب سے شادی سے متعلق خبروں کی تردید کی جاچکی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ شادی کے مقام اور تاریخ سامنے آجانے کے بعد دونوں کی جانب سے کیا ردعمل سامنے آتا ہے۔
وقت اشاعت : 28/10/2021 - 12:25:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :