نعمان نیاز، شعیب اختر تنازع، اداکارائیں بھی بول پڑیں

’شعیب اختر کی پاکستان کیلئے بہت خدمات ہیں، وہ قومی ہیرو ہیں،مومنہ مستحسن شعیب اختر ہمارے لیجنڈ ،ٹی وی اینکر کی طرف سے ان کیساتھ کئے گئے بدتمیزی ،بے عزتی پر حیران ہوں،ماورہ

جمعرات 28 اکتوبر 2021 22:10

نعمان نیاز، شعیب اختر تنازع، اداکارائیں بھی بول پڑیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) سرکاری ٹی وی چینل پر میزبان نعمان نیاز کی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر سے بدتمیزی کے معاملے پر اداکاراؤں نے بھی راولپنڈی ایکسپریس کی حمایت میں آواز بلند کی ہے۔گلوکارہ مومنہ مستحسن نے لکھا کہ ’شعیب اختر کی پاکستان کے لیے بہت خدمات ہیں، شعیب اختر کی عزت پاکستانی اور عالمی مداح کرتے ہیں، وہ ایک قومی ہیرو ہیں۔

(جاری ہے)

‘اداکارہ اٴْشنا شاہ نے کہا کہ میری جب بھی شعیب اختر سے ملاقات ہوئی ہے، ہمیشہ قابلِ احترام پایا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کو سلام کرنے کے لیے اٹھتے ہیں، اٴْن کا احترام کرتے ہیں اور ہر کسی کو اپنے دل میں ایک خاص مقام دیتے ہیں۔اداکارہ ماورہ نے بھی شعب اختر کی حمایت میں کہا کہ ہمارے قومی ہیروز کو دنیا میں سب جانتے ہیں، شعیب اختر ہمارے کرکٹ لیجنڈ ہیں۔ میں ایک ٹی وی اینکر کی طرف سے ان کے ساتھ کیے گئے بدتمیزی اور بے عزتی پر بالکل حیران ہوں۔
وقت اشاعت : 28/10/2021 - 22:10:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :