آریان خان کیس میں سمیر واکھنڈے پر لگنے والے الزامات پر اہلیہ کا ردِعمل

میں اور شوہر سمیر واکھنڈے ہندو خاندان میں پیدا ہوئے ،کبھی مذہب تبدیل نہیں کیا،کرانتی ریدکر اگر ہم نے 8 کروڑ روپے لئے تو مالدیپ کیوں جائینگے، لندن جاکر وہاں رہنے کے بارے میں سوچنا چاہئے، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 28 اکتوبر 2021 22:32

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے منشیات کیس میں گرفتاری کے معاملے میں بھارتی وزیر نواب ملک کی جانب سے این سی بی کے آفیسر سمیر واکھنڈے پر لگائے گئے الزامات پر ان کی اہلیہ کرانتی ریدکر کا ردّعمل سامنے آگیا ہے۔سمیر واکھنڈے کی اہلیہ کرانتی ریدکر نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ اور ان کے شوہر سمیر واکھنڈے ہندو خاندان میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے کبھی اپنا مذہب تبدیل نہیں کیا‘۔

انہوں نے سمیر واکھنڈے پر رشوت لینے کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اگر ہم نے 8 کروڑ روپے لئے تو ہم مالدیپ کیوں جائیں گے، ہمیں لندن جاکر وہاں رہنے کے بارے میں سوچنا چاہیے، گھر خریدنا چاہیے، کاروبار شروع کرنا چاہیے اور اپنے بارے میں کچھ بہتر سوچنا چاہیے۔

(جاری ہے)

‘انہوں نے اپنے شوہر پر بالی ووڈ اداکاروں کو ٹارگٹ کرنے کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’یہاں بہت شور ہے کہ سمیر واکھنڈے بالی ووڈ کو ٹارگٹ کررہے ہیں جوکہ اصل معاملہ ہی نہیں ہے۔

‘انہوں نے کہا کہ ’ہم صحیح ہیں اور ہمارے پاس ثبوت ہیں، آفیسرز کی حوصلہ افزائی کرنے کے بجائے انہیں اس طرح ٹارگٹ کرنا اور ان کی ساکھ خراب کرنا بہت افسوسسناک ہے۔‘انہوں نے بھارتی وزیر نواب ملک کے الزامات پر اپنا ردّعمل دیتے ہوئے مزید کہا کہ ’ایک آفیسر پر الزام لگانے کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا اگر ثبوت ہیں تو عدالت کے سامنے پیش کریں۔‘سمیر واکھنڈے کی اہلیہ کرانتی ریدکر جوکہ ایک مراٹھی اداکارہ بھی ہیں ان کا کہنا ہے کہ اگر ان کے ایماندار رہنے کی وجہ سے ان کے کام پر اثر پڑے گا تو اس کا انہیں کوئی دکھ نہیں ہے۔
وقت اشاعت : 28/10/2021 - 22:32:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :