ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت 3‘ کا ایک اور نیا ریکارڈ،فیروز خان کے بھارت میں بھی چرچے

جمعرات 28 اکتوبر 2021 23:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت 3‘ نے ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر 2 بلین یعنی 200 کروڑ ویوز حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کا سیزن 3 ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر 2بلین ویوز حاصل کرنے والا پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی تاریخ کا پہلا ڈرامہ ہے۔

(جاری ہے)

پروڈیوسر عبداللہ کادوانی نیاپنی انسٹا گرام اسٹوری پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کرکیڈرامے کی اس شاندار کامیابی کے بارے میں مداحوں کو بتایا ہے اور اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل’خدا اور محبت‘ کے تیسرے سیزن میں مرکزی کردار معروف اداکار فیروز خان اور اداکارہ اقرا عزیز نے ادا کیا ہے۔ڈرامہ سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کے تحت پروڈیوسرز عبد اللّٰہ کادوانی اور اسد قریشی کی تخلیق ہے۔
وقت اشاعت : 28/10/2021 - 23:17:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :