موجودہ دور میں آئمہ بیگ میری پسندیدہ ترین گلوکار ہیں ‘ریشم

کوئی فنکار کیلنڈر کی عمرسے نہیںبلکہ فن ، ٹیلنٹ کی عمر سے سینئر ہوتا ہے

ہفتہ 6 نومبر 2021 11:05

موجودہ دور میں آئمہ بیگ میری پسندیدہ ترین گلوکار ہیں ‘ریشم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2021ء) نامور اداکارہ ریشم نے کہا کہ موجودہ دور میںآئمہ بیگ میری پسندیدہ ترین گلوکار ہیں ،کوئی بھی فنکار کیلنڈر کی عمرسے نہیںبلکہ فن اور ٹیلنٹ کی عمر سے سینئر ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں گلوکارہ آئمہ بیگ کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ایک اچھا فنکار ہمیشہ ایک اچھے گلوکارکی آواز کامحتاج ہوتاہے اور آئمہ بیگ کی آواز ایسی ہے جس کے گائے ہوئے گانوں پر پرفارم کرنا ہر فنکار کو یقینا اچھا لگتا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ میری دعائیں ہمیشہ آئمہ بیگ کے ساتھ ہیں اورمیں ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کااظہارکرتی ہوں۔

وقت اشاعت : 06/11/2021 - 11:05:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :