آصف راہی کی کوششوں سے ستارہ بیگ کی طویل وقفے کے بعد اسٹیج پر دوبارہ واپسی

ہفتہ 6 نومبر 2021 13:52

آصف راہی کی کوششوں سے ستارہ بیگ کی طویل وقفے کے بعد اسٹیج پر دوبارہ واپسی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2021ء) پروڈیوسر آصف راہی کی کوششوں سے اسٹیج اداکارہ ستارہ بیگ کی طویل وقفے کے بعد اسٹیج پر دوبارہ واپسی ہو گئی ۔اداکارہ ناز تھیٹر میں پیش کئے جانے والے اسٹیج ڈرامہ ’’عشق پے عشق ‘‘میںاپنے فن کا مظاہرہ کررہی ہیں۔اداکارہ ستارہ بیگ نے بتایا کہ کرونا اور ذاتی مصروفیات کی وجہ سے اسٹیج سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی تھی ۔

(جاری ہے)

آصف راہی نے جب اپنے ڈرامہ’’عشق پے عشق‘‘میںکام کرنے کیلئے کہا توانکار نہیں کر سکی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت ملک بھر میں چاہنے والے کثیر تعداد موجود ہے اور ہمارے چاہنے والے ہی ہمارااثاثہ ہیں ۔پروڈیوسر آصف راہی نے کہاکہ میری ہمیشہ یہ کو شش ہوتی ہے کہ فیملی اور اصلاہی ڈرامہ پیش کرں اور’’عشق پے عشق‘‘بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس میں اچھی کاسٹ کو شامل کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 06/11/2021 - 13:52:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :