امریکی باکس آفس پر سپر ہیروز نے ”ننجا ٹرٹلز“ کو پیچھے دھکیل دیا
پیر 25 اگست 2014 23:10
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء)امریکی باکس آفس پر سپر ہیروز نے ننجا ٹرٹلز کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔ دی گارڈینز آف گلیکسی نے اس ہفتے پونے دو کروڑ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر آگئی۔تین ہفتوں سے نارتھ امریکن باکس آفس پر مارول کامکس کے سپر ہیروز پر مبنی فلم’دی گارڈینز آف گلیکسی‘ اور مقبول کارٹون کرداروں سے سجی فلم ’ننجا ٹرٹلز ‘میں سخت مقابلہ جاری تھا۔
بالآخر دو ہفتوں بعد فلم دی گارڈینز آف گلیکسی اس ہفتے 1 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔(جاری ہے)
فلم میں انسانوں اور ایلینز کی کہانی دکھائی گئی ہے۔جس میں مشہور کامکس سوپر ہیروز کائنات کے دشمنوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ننجا ٹرٹلز پرمبنی فلم ’ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز‘1 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کا بزنس کر کے اس ہفتے دوسرے نمبر پر رہی۔فلم میں پیزا کے شوقین چاروں ننجا ٹرٹلز نیویارک میں برائی کے خاتمے میں مصروف ہیں اور انہیں ساتھ حاصل ہے ایک نیوز رپورٹر کا جس کا کردار معروف ہالی وڈ اداکارہ میگن فاکس نبھا رہی ہیں۔تیسرے نمبر اس ہفتے ریلیز ہونے والی فلم ’اف آئی اسٹے‘(If I Stay ) رہی۔ ناول پر مبنی ڈرامائی فلم نے اس ہفتے 1 کروڑ 64 لاکھ ڈالر بٹورے۔
Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
Lara Flynn Boyle
Mehmood Aslam
Elle Fanning
Feryal Gauhar
Rupert Friend
shahwar ali
Hamid Ali Khan
Christina Hendricks
Heath Ledger
Karan Singh Grover
Tia Carrere
Victoria Justice
Showbiz News In Urdu
-
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
-
فیصل قریشی نے ڈرامہ ’ظلم‘ میں بولے گئے ڈائیلاگز پر معافی مانگ لی
-
اداکاری سے قبل پری سکول میں بچوں کے ڈائپر تبدیل کرتی تھی، کیارا ایڈوانی
-
فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل
-
ڈچ اداکار و گلوکار ڈونی رولوِنک نے اسلام قبول کر لیا
-
اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین
-
آرٹس کونسل کے زیر اہتمام موسیقی کے مقابلے یکم جون سے ہوں گے،ڈپٹی کمشنرگجرات
-
رنویرسنگھ نے اپنی ڈیپ فیک ویڈیو کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا