عرفان خان کی کونسی خواہش ادھوری رہ گئی اہلیہ نے بتادیا

ہفتہ 13 نومبر 2021 14:14

عرفان خان کی کونسی خواہش ادھوری رہ گئی اہلیہ نے بتادیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2021ء) بالی ووڈ کے سابق لیجنڈری اداکار عرفان خان کی اہلیہ ستاپا سکدر نے شوہر کی ادھوری خواہش کے بارے میں مداحوں کو بتادیا۔عرفان خان کی اہلیہ نے فیس بٴْک پر اداکار کی سال 2017 کی پٴْرانی پوسٹ شیئر کی جس میں اٴْنہوں نے اپنی فلم ’قریب قریب سنگل‘ کا پوسٹر شیئر کیا تھا۔اداکار کی اہلیہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’جب اٴْنہیں نیند نہیں آتی تو سوشل میڈیا کا رٴْخ کرتی ہیں جوکہ پٴْرانی یادوں کو تازہ کردیتی ہے۔

(جاری ہے)

‘ساحر لدھیانوی کی مشہور سطروں کو یاد کرتے ہوئے ’تم ہوتے تو یہ ہوتا‘۔ سوتاپا نے شیئر کیا کہ عرفان خان ہمیشہ سے اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار انہیں پڑھنا چاہتے تھے۔ستاپا سکدر نے کہا کہ ’بچن صاحب کی مشہور آواز سٴْن کر عرفان خان حیران ہو جاتے تھے اور کہتے تھے یار مجھے اپنی زندگی میں ایک بار یہ سطر بولنے تھے لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔‘اداکار کی اہلیہ نے کہا کہ ’عرفان دٴْنیا سے رخصت ہوگئے لیکن خواہش ادھوری رہ گئی۔‘اٴْنہوں نے کہا کہ ’کچھ لوگ اتنے قریب ہوتے ہیں کہ اٴْن کے بغیر بھی وہ زندگی میں اتنے ہی قریب رہتے ہیں۔‘
وقت اشاعت : 13/11/2021 - 14:14:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :