ایشوریا اور ابھیشیک کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع

ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی جانب سے تاحال ان خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی

پیر 15 نومبر 2021 12:09

ایشوریا اور ابھیشیک کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2021ء) بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے سے متعلق چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ جلد دوسرے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن اپنی بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر ایک سفر کے لیے جا رہے تھے جب ان کی ایک ویڈیو ممبئی ائیرپورٹ پر بنائی گئی جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

(جاری ہے)

متعدد صارفین نے ویڈیو میں ایشوریا کے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ حاملہ ہیں اور ان کے گھر جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔تاہم ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی جانب سے تاحال ان خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ایشوریا اور ابھیشیک اپریل 2007 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جب کہ نومبر 2011 میں دونوں کے گھر بیٹی 'ارادھیا' کی پیدائش ہوئی۔
وقت اشاعت : 15/11/2021 - 12:09:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :