عائزہ خان نے ’نئے ہیئر کٹ‘ کیلئے مداحوں سے رائے مانگ لی

ہفتہ 20 نومبر 2021 13:18

عائزہ خان نے ’نئے ہیئر کٹ‘ کیلئے مداحوں سے رائے مانگ لی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنے ’نئے ہیئر کٹ‘ کے لئے مداحوں سے رائے مانگ لی ہے۔عانزہ خان نے انسٹاگرام پر چھوٹے بالوں میں اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔اداکارہ نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ ہائے گائز ! تو آپ جانتے ہیں کہ انہیں اپنے کالے لمبے بالوں پر فخر ہے لیکن وہ کچھ عرصے سے ان کو چھوٹے کروانے کا سوچ رہی ہیں اور آخر کار انہوں نے اپنے بال چھوٹے کروالئے ہیں!‘۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے نئے ہیئر اسٹائل کے بارے میں مداحوں سے ان کی رائے مانگی ہے کہ انہیں اداکارہ کا نیا ہیئر اسٹائل کیسا لگا۔عائزہ خان کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں کی جانب سے ان کے نئے ہیئر کٹ کے بارے میں ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے۔کچھ نے کہا کہ ان کے صرف لمبے بال ہی اچھے لگتے ہیں جبکہ کچھ مداحوں کی رائے ہے کہ عائزہ خان چھوٹے بالوں میں بھی اچھی لگ رہی ہیں۔البتہ ایک مداح نے پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کے بارے میں انتہائی پر اعتماد انداز میں لکھا کہ ’عائزہ خان نے وگ لگائی ہوئی ہے، وہ اپنے بال کبھی نہیں کاٹیں گی‘۔
وقت اشاعت : 20/11/2021 - 13:18:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :